Wed. Jul 24th, 2024
PM Laptop Scheme 2024 online applyPM Laptop Scheme 2024 online apply

Last Updated on: 26th January 2024, 09:17 pm

WhatsApp Group Join Now
Facebook Group Join Now
Instagram Group Join Now

پاکستان حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپس طلباء کو تقسیم کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ایک سو ایکتالیس 141 یونیورسٹیوں کے میل اور فی میل طلباء اہل ہیں۔

سات قسم کے سٹوڈنٹ لیپ ٹاپ سکیم کےلئے نااہل ہیں

سات قسم کے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے غیر اہل ہیں، جیسے کہ کسی بھی پرائیویٹ اسکول اور ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوشن (HEI) میں داخلہ لینے والے طلباء، سرکاری ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کالجوں اور الحاق شدہ کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء، اور وہ طلباء جو پہلے ہی کسی حکومتی اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے طلباء کے علاوہ، غیر ملکی شہری جو پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان کے لیے بھی یہ اسکیم مخصوص ہے۔ اگر کسی طالب علم نے آن لائن درخواست نہیں دی ہے یا اس کی درخواست آن لائن پورٹل کے ذریعے موصول نہیں ہوئی ہے، تو اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔

لیپ ٹاپ ایوارڈ کے لئے اہلیت کا تعین تقسیم کے وقت ہوگا۔ اگر طالب علم مطلوبہ دستاویزات اور تعلیمی کارکردگی میں ناکام رہے، تو اسے لیپ ٹاپ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

منتخب طلباء جو لیپ ٹاپ کی تقسیم سے پہلے ڈگری پروگرامات میں کامیاب ہیں، ان کی یونیورسٹیوں کی لسٹ یہاں چیک کی جا سکتی ہے

https://laptop.pmyp.gov.pk/student_details.php

لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے آن لائن درخواست دینے والے طلباء اپنی درخواست کا سٹیٹس یہاں چیک کر سکتے ہیں

https://laptop.pmyp.gov.pk/focalperson.php

شکایت کے لئے ایچ ای سی کا نمبر اور آن لائن شکایت فارم

Contact No: 051-111-119-432 / 0334 111 9432

Address: ہائر ایجوکیشن کمیشن، سیکٹر ایچ9 بلڈنگ اسلام آباد، پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *